کورونا کی جنگ ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پرکوئٹہ کو طبی آلات کی ایمر جنسی سپلائی

اسلام آباد (پی این آئی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر کوئٹہ کیلئے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ طبی آلات کی ایمر جنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ کر دی گئی ہے ، بلوچستان کے طبی عملے کیلئے ضروری سامان بھجوایا

گیاہے ، تمام میڈیکل سازو سامان آرمی چیف کی ہدایت پر بھیجا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بلوچستان میں کورونا سے موثر طور پر لڑنے کے لیے ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں،حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کررہی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں صبرو تحمل کے ساتھ رہنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 پر پہنچ گئی ہے ،54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 429 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 1900 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص کی جاچکی ہے جبکہ مزید ٹیسٹ بھی جاری ہیں ۔ سندھ میں 932 ، خیبر پختون خواہ میں 500 بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211 ، اسلام آباد میں 89 اور آزاد کشمیر میں 18 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close