کورونا وائرس،پالپا کا PIA کے ساتھ تنازع پالپاکو کو سیکریٹری ایوی ایشن کے ساتھ بات چیت کا مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کی جانب سے پی آئی اے کے ساتھ تنازع پر وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پالپا نے پی آئی اے کے ساتھ تنازع کے معاملے پر وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پالپا کو سی ای او پی آئی اے کے

ساتھ معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پالپا نے وفاقی وزیر غلام سرور خان سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ غلام سرور خان نے پالپا کو سیکریٹری ایوی ایشن کے ساتھ بات چیت کا کہا ہے۔سیکریٹری ایوی ایشن ناصر حسن جامی سے پالپا اور پی آئی اے کے نمائندوں کے مذاکرات جاری ہیں جبکہ پالپا کا پائیلٹس کے لیے کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات عالمی معیار کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق اب تک پی آئی اے کے چھ ملازمین میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، تین پائلٹ، دو فضائی میزبان سمیت ایک ایئر کرافٹ ٹیکنیشن متاثر ہوچکا ہے ۔پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان حفاظتی لباس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی پروازوں میں خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے لیے حفاظتی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہے جبکہ حفاظتی لباس اور دیگر سامان آج پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close