اسلام آباد(پی این آئی) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے مشاورت کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق چینی، آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ آنے پر وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا ہنگامی طور پر اعلان کرنا پڑا ۔بابر اعوان کو کابینہ میں لانے کےلیے وزیر اعظم کے مشیر
برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ۔بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور ہوں گے اور عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، بابر اعوان معاون خصوصی بننے کو تیار نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ہنگامی طور پر تبدیلی سے خسرو بختیار کی تنزلی اور حماد اظہر کو ترقی مل گئی، خسرو بختیار وزارت فوڈ سیکورٹی کے وفاقی وزیر تھے ، اب وزارت خزانہ کے تین ڈویژنز میں سے ایک ڈویژن کے وزیر ہوں گے، جبکہ حماد اظہر اب پروموٹ ہوکر ڈویژن سے وزارت صنعت وتجارت کے وفاقی وزیر بن گئے۔حفیظ شیخ بدستور وزارت خزانہ کے دو اہم ڈویژنز فنانس اور ریونیو کے مشیر رہیں گے، حماد اظہر وزارت خزانہ کے تین ڈویژنز میں سے ایک اکنامک افیئرز ڈویژن کے وزیر تھے۔آئین کے رولز آف بزنس کےمطابق وزیراعظم صرف 5 مشیر رکھ سکتے ہیں، امین اسلم ، حفیظ شیخ ، رزاق داؤد اور عشرت حسین مشیران کےعہدوں پر موجود ہیں۔علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور برقرار رہیں گے اور ایوان میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم کے پاس اس وقت 13معاونین خصوصی ہیں جن میں سے 4 کے پاس وزیر مملکت کا عہدہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں