حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پرپائلٹس کا جہاز نہ اُڑانے کا فیصلہ عراق سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز ملتوی

اسلام آباد(پی این آئی) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ ہو گئی ہے۔161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروازپی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔ پائلٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی

جائیں۔ اس کے بغیر وہ کوئی بھی پرواز نہیں اڑائیں گے۔سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جائیں گی وہ کسی ملک کا سفر نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس اور انتظامیہ کے درمیان تلخی کی وجہ حفاظتی کٹس کے علاوہ گزشتہ دو مہینوں نے تنخواہ میں20 فیصد کٹوتی بھی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پالپا نے تنخواہ کٹوتی اپنے فنڈ میں جمع کرنے کیلئے خط لکھا تھ لیکن انتظامیہ نے انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا) نے کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔پالپا کا کہنا ہے ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے، دنیا بھر کے تقریباََ 200 کے قریب ممالک مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اسی دوران پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے بیرون ملک سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ لایا جا رہا ہے۔ چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر ملک میں خوف پھیلا ہوا ہے،ا س لئے ہر شخص کی کوشش ہے کہ وہ وطن واپسی کر لے۔اسی طرح عراق میںموجود پاکستانیوں نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں آج ایک خصوصی پرواز نے ان کو لینے جانا تھا لیکن پروازپی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔ پائلٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ اس کے بغیر وہ کوئی بھی پرواز نہیں اڑائیں گے۔ سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں