حیدرآباد (پی این آئی)سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن کی فراہمی آج سے شروع کی جائے گی۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لیے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے 10 ہزار راشن بیگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ 70 لاکھ میں راشن بیگز تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جب کہ گزشتہ روز تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسم سے قبل بھی لوٹ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے زائد راشن بیگز حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد لیاقت کلہوڑو نےنجی نیوز جو بتایا کہ ابتداء میں 10 ہزار راشن بیگ انتہائی مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔دوسری جانب میئر حیدرآباد سید طیب حسین کا کہنا ہے کہ راشن بیگز کی تقسیم کے طریقہ کار کے تحت ہر یونین کونسل میں 70 بیگ تقسیم کرنے ہیں جو ناکافی ہیں تاہم راشن کی تقسیم مرحلہ وار جاری رہے گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو آج 15 دن ہو گئے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں