کراچی (پی این آئی)کراچی میں شہریوں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی تذلیل پر ایک روز بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ محمود آباد میں پیش آیا۔محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں
پولیس اہلکار شام 5 بجے دکانیں بند کرانے پہنچے تو شہری سے تلخ کلامی ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔پولیس پر حملے کیلئے اکسانے والے امام کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاپولیس نے واقعے کے ایک روز بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا تھا۔مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں