سپریم کورٹ کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر برہم ،بارڈرز پر د قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی): سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں انڈرٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کےمعاملے کی سماعت چیف

جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں5 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیسی ہیلتھ ایمرجنسی ہے کہ ملک بھر کے اسپتال بند کر دیے، شوگر اور امراضِ قلب کے مریض کہاں جائیں؟انہوں نے کہا کہ کورونا کے علاوہ تمام مریض اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیے؟ کوئی حکومت ڈیلیور نہیں کررہی، سب کو پیسے کی پڑی ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان نے چیمبر میں سماعت کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ‘پتہ ہے آپ چیمبر میں کیا بتائیں گے، یہ نہیں پتہ کہ ظفر مرزا کی کوالی فکیشن کیا ہے ؟ وہ صرف ٹی وی پر پروجیکشن کرتے ہیں، وفاق کی رپورٹ واضح کر رہی ہے کہ وفاق کچھ نہیں کر رہا۔ کے پی اور سندھ حکومتیں صرف پیسہ مانگ رہی ہیں کام نہیں کر رہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کے پی میں جاری ہونےوالے 500 ملین روپے آپس میں بانٹ دیے گئے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے حکومت معاملات حل کرے جبکہ تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر 2 ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کیے جائیں۔سماعت کے آغاز پر وزارت قانون نے انڈر ٹرائل قیدیوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں وزارت نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کورونا کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ یہ کس قسم کی ایمرجنسی ہے کہ تمام اسپتال بند ہیں، پورے ملک میں پرائیویٹ کلینک بھی بند ہیں، گراونڈ پر کیا ہورہا ہے، کسی کو علم نہیں، کوئی بندہ کام نہیں کررہا، سب فنڈز کی بات کررہے ہیں، شوگر اور امراض قلب کے مریض کہاں جائیں؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کو ٹی وی پر بتایا جارہا ہےکہ گھر سے نہ نکلیں اور ہاتھ 20 بار دھوئیں، صوبائی حکومتیں پیسے بانٹ دو اور راشن بانٹ دو کی باتیں کررہی ہیں، ٹی وی صبح سے شام تک لوگوں کو ڈرا رہا ہے، تمام چیف منسٹر گھروں سے آرڈر دے رہے ہیں اور گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہورہا ہے۔جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ صوبوں کے پاس ٹیسٹ کے لیے کٹس ہی موجود نہیں، صوبے کہہ رہے ہیں 10 ارب دے دو،گلوز اور ماسک لینے ہیں، سب کاروبار بندکردیےگئے، ہمارا ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اس دوران اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے چیمبر میں بریفنگ کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چیمبر میں آپ کیا بتائیں گے، ہمیں سب پتہ ہے۔چیف جسٹس نےمزید کہاکہ پتہ نہیں ظفر مرزا صاحب کی کیا کوالیفکیشن ہے، وہ صرف ٹی وی پر پروجیکشن کرتے ہیں، ہمیں احساس ہے کہ امریکا جیسا ملک بھی ہلا ہوا ہے، ہم کورونا اسپیشلسٹ نہیں بلکہ ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ شہریوں کے آئینی حقوق کا دفاع ہورہا ہے یا نہیں، ہر ایک اسپتال اورکلینک لازمی کھلارہنا چاہے، وزارت ہیلتھ نے خط لکھا کہ سپریم کورٹ کی ڈسپنسری بند کی جائے، کیوں بھائی یہ ڈسپنسری کیوں بند کی جائے؟ کیا اس طرح سے اس وبا سے نمٹا جارہا ہے۔معزز چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وفاق کے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں، وفاق تو کچھ کرہی نہیں رہا، آپ نے جو رپورٹ جمع کرائی ہے یہ اس بات کو واضح کررہی ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت لوگوں کو پیسے لینے کا عادی بنا رہی ہے، جیسے اسٹیل مل میں 15سال سے لوگ بغیر کام تنخواہیں، مراعات، ترقیاں لے رہے ہیں، پی آئی اے بھی ایسے ہی چل رہا ہے، شپ یارڈ بھی ایک کشتی تک نہیں بنا رہا لیکن تنخواہیں سب لے رہے ہیں، اب تو ایک چھوٹی سی کشتی بھی درکار ہو تو چین سے مدد لیتے ہیں۔انہوں نےمزید ریمارکس دیے کہ قرنطینہ میں ایک کمرے میں دس دس لوگ رہ رہے ہیں، دو کمروں کے گھروں میں دس دس لوگ رہتے ہیں، لوگ تین 4 دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرےکو ہی کھانےلگیں گے، کسی حکومت نے سڑکوں پر اسپرے نہیں کرایا، مختص کیے گئے اربوں روپے کہاں خرچ ہو رہے ہیں کچھ معلوم نہیں، وزرائے اعلی گھر بیٹھ کر احکامات جاری کر رہے ہیں، کل تک عملی اقدامات پر مبنی جامع رپورٹ جمع کرائیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close