کوئٹہ (پی این آئی) کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 50 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک بھرمیںمختلف مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنا دئیے گئے ہیں جہاں متاثرہ افراد
کو رکھا جا رہا ہے۔اسی طرح تفتان میں بھی ایک قرنطینہ سینٹر بنایا گیا تھا جہاں ایران زائرین کو رکھا گیا تھا۔ اب تفتان قرنطینہ سے اچھی خبروںکا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے بعد اب 1160 افراد کو گھر جانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آئسولیشن کی مدت پوری کر لی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کر کے انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔اس موقع پر گھر جانے والوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملتان سے 323 افرادکا قافلہ گوجرانوالا گیا ہے، جن میں سے 121افراد گوجرانوالا اور 34 گجرات کے رہنے والے ہیں۔ دوسری جانب 29 افراد حافظ آباد ، 54 سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے جہاں سے انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ تفتان بارڈ رسے آئے ہوئے زائرین کو کہا جا رہا تھا، اس لئے تفتان کا قرنطینہ سینٹر بہت سنگین حالت میںموجود تھا کیونکہ یہاں آنے والے تمام افراد تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ لیکن اب تفتان قرنطینہ سے خوشخبری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد ابتدائی طور پر 1160 افراد کو آئسولیشن کی مدت پوری کرنےکے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں