لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سمیت دیگر 16 ممالک کے ریسرچر پتہ لگا رہے ہیں کہ بھارت پاکستان اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کم کیوں ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ چین، ایران، اٹلی،
امریکہ، برطانیہ اور کچھ ممالک میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن کوریا ، افریقہ جرمنی ، بھارت اور پاکستان میں کورونا سے اموات کم ہورہی ہے۔آسٹریلیا سمیت دیگر 16 ممالک کے ریسرچر یہ بات پتہ لگا رہے ہیں کہ بھارت۔ پاکستان، جاپان اور ایک دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کم کیوں ہے۔شاہد مسعود نے مزید کہا کہ وائرس سب سے چھوٹا جرثومہ ہوتا ہے۔بکٹیریا قدرے بڑا جرثومہ ہوتا ہے۔بیکٹیریا گھومتا رہتا ہے اور زندہ رہتا ہے لیکن وائرس باہر زندہ نہیں رہ سکتا۔اسے زندہ رہنے کے لیے کسی زندہ سیل کے اندر رہنا پڑتا ہے اور بیکٹیریا سے بڑا فنگس ہوتا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 65 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 5476 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15362 ہے جبکہ دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12418 ، تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8454 تک پہنچ چکی ہے۔امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اٹلی اور اسپین میں کیسز کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ، وائرس سے اب تک 7560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔دنیا کی دیگر ممالک میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں