پاکستان کو کورنا کو شکست دینے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ چینی ماہرین پاکستان آگئے ، بہترین تجاویز پیش کر دیں

لاہور(پی این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار سے لاہور میں چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کرونا کے حوالے سے اپنے مشاہدات اور تجربات

بھی بتائیں۔چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلہ کورونا وائرس سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کم ازکم 28 دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔متاثرین کو گھر میں رہنے کی بجائے اسپتال یہ قرنطینہ بھیجا جائے۔شدید متاثرین کے لیے صحت یاب ہونے والے شخص کے پلازمے کا استعمال مفید ہے۔بیماری سے متاثرہ مریض کے لیے تین اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا ہے۔بعض اوقات کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اورزیادہ قوت مدافعت رکھنے والے جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔جبکہ معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے کورونا وائرس خطرناک ہو سکتا ہے۔چینی ڈاکٹر کے مطابق گرمی میں بھی کورونا کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔چینی میڈیکل ٹیم نے کورونا کی وبا کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔وزیر اعلی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر کم سے کم کم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔کورونا سے بچاؤ ،سدباب کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے نمٹنے کے لیے چینی ماہرین سے مد دلی جا رہی ہے۔اسی تناظر میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈائون میں 7 روز کے لیے توسیع کردی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈائون میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈائون رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈان کی مدت میں اضافہ پنجاب میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close