عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے، کون وزیراعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا؟ بڑی خبر

سڈنی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے، وزیراعظم عمران

خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا۔سابق کپتان وقار یونس کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا ان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے جب کہ سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close