شادی ہال سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لگا کر کھولنے کی اجازت دی جائے, شادی ہال کاروبار سے وابستہ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں، عامر داود پراچہ

پشاور( پی این آئی) سٹی شادی ہالز ایسوسی ایشن پشاور کا ایک اجلاس زیر صدارت صدرملک مہر الٰہی منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین حاجی محمد زمان اور صدر خان گل نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عامر دائود پراچہ نے کہا کہ چودہ مارچ سے پشاور کے شادی ہالز مکمل بند ہیں ان میں کسی

قسم کی شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہے جس کی وجہ سے تمام شادی ہال مالکان بیروزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں علاوہ ازیں ملازمین کی تنخواہ ، شادی ہالوں کا کرایہ، بھاری بھرکم بجلی کے بل اور دیگر اخراجات کی وجہ سے تمام سٹاف گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری ، فروری ، مارچ اور اپریل ہمارے کام کے دن ہوتے ہیں اس کے بعد گرمی میں ہمارے سیزن آف ہو جاتا ہے۔ حکومت نے پہلے ہی شادی ہالوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر رکھی ہے اوپر سے عالمی وباء کورونا کی وجہ سے تمام شادی ہالز بند پڑے ہیں ۔ لوگوں نے جو شادیوں کی بکنگ کی تھی وہ بھی واپس کرنی پڑی ہے اب ہم اس حالت میں ہیں کہ بمشکل سے دو وقت کی روٹی میسر ہے۔ اس ساری صورتحال میں ہم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام شادی ہالز کے کرائے گورنمنٹ خصوصاً ریلیف فنڈ سے ادا کرے یا جائیداد مالکان کو حکومت کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کرے کہ فی الفور شادی ہالز کے کرائے معاف کرکے دیگر صوبائی اور وفاقی ٹیکسز معاف کئے جائیں یا تمام شادی ہالوں کو سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ مہیا کرکے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس کے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبہ ٹینٹ ہائوسز اور شادی ہالز کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close