وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کرنےکا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو سینٹر قائم کیے جائیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے سول اسپتال میں 12، جناح اسپتال میں 15، لیاری جنرل اسپتال میں 18، ٹراما سینٹر میں 26، ڈاؤ اوجھا میں 8 اور

سروسز اسپتال میں 25 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیے جائیں جبکہ ان اسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی شروع کر دیں، وزیراعلیٰ سندھ کی 1200 بستروں پر مشتمل ایکسپو سینٹر میں بھی مریضوں کو منتقل کرنے کی ہدایت۔اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنے آئی سی یو وارڈز کی تیاری کی ہے تاکہ بروقت ضرورت کوئی پریشانی نہ ہو، اللّٰہ پاک کا کرم ہے کہ ہم تیاری کے حساب سے بہتر جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا بھی خیال رکھنا ہے اس لیے ایکسپو سینٹر کے قریب اگر ہوٹل ہے تو ڈاکٹرز کے لیے رہائش کا بندوبست کیا جائے۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 193 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ 3 اسپتالوں میں قائم ک دیا گیا ہے جبکہ 59 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ سول اسپتال میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق 65 بستروں کا جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال میں 69 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں