مردان کی یو سی منگا کو ڈی سیل کردیا گیا،جراثیم کش سپر ے کے بعد علاقے میں نقل و حرکت کی اجازت دی جائے

مردان(پی این آئی) صوبائی حکومت نے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردان میں حالات کچھ بہتری کی طرف آئیں ہیں، 109 افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یو سی منگا کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔اس موقع پر با ت کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا تھا کہ علاقے کو ڈی سیل کرنے سے پہلے پورے علاقے میں جراثیم کش سپر ے کیا جائے گا اور ا س کے بعد علاقے میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے پہلے شخص کا تعلق بھی مردان سے تھا جس کے بعد مردان کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔جاں بحق ہونے والا شخص عمرہ کر کےو اپس آیا تھا جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔چونکہ ابتدائی دنوں میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اس شخص کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے، بہت سے لوگ ا س سے ملنے آتے رہے ۔جاں بحق ہونےو الے شخص کے بارے میں مزید بتایا گیا تھا کہ کہ جاں بحق ہو جانے والے شخص کا تعلق مردان سے تھا۔ 50 سالہ سعادت خان کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا، جبکہ حال ہی میں اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا جن میں سے بیشتر کا تعلق یو سی منگا سے تھا۔ اسی وجہ سےاس علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن عبداسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ عبداسلام آفریدی کے حقلے میں ہی کورونا وائرس سے پہلی حلاکت ہوئی تھی۔ لیکن اب رکن اسمبلی عبداسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور اب مردان کی یو سی منگا کو بھی ڈی سیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں