پی آئی اے کے ذریعے استنبول سے اسلام آبادآنے والے 193 میں سے 22 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد(پی این آئی)کے ذریعے استنبول سے اسلام آبادآنے والے 193 میں سے 22 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ذرائع کے مطابق مسافرقومی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے اور ٹیسٹ مثبت آجانے کے بعد انہیں اسلام آباد کے 3 ہوٹلوں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کینیڈا سے پرواز لانے والے پی

آئی اے کے 2کپتانوں کا بھی کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکہتی ہیں کہ جہاز کے عملےکے دیگر 3 ارکان کوگھروں میں قرنطینہ کر دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی تھی ، جس کے مطابق پائلٹس کاموقف تھا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔پائلٹس اور کیبن کریوکے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فراہم کیا گیا حفاظتی سامان ناکافی ہے اور کینیڈا سے واپسی پرطیارے میں اسپرے کے بغیر استنبول سےپاکستانیوں کو سوار کرایا گیا، ناکافی حفاظتی انتظامات پر کپتانوں نے ڈی بریف نوٹ بھی لکھا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے پائلٹس کے لیے خصوصی حفاظتی لباس کا آرڈر دے دیا ہے، جہازوں میں جراثیم کش اسپرے بھی یقینی بنایا جائے گااور پائلٹس کے تمام تحفظات بھی دور کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں