اسلام آباد(پی این آئی): پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے 2 اپریل کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں آبادی تناسب تبدیلی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی کوشش کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے خلاف اقدام ہے، پاکستانی بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتا رہے گا، اس وقت عالمی برادری کی توجہ کرونا وائرس پر مرکوز ہے اور بھارت اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔وزیراعظم کی ٹوئٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے غیرذمہ دارانہ رویےکو مسترد کرتا ہے، بھارت ڈومیسائل قانون کےذریعےآبادی کےتناسب میں تبدیلی کر رہا ہے، بھارت کےحالیہ اقدامات کشمیری عوام کےحقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرکواندرونی معاملہ کہناجھوٹ کوسچ میں نہیں بدل سکتا، مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں