اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ فی الحال لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار افرادکا ڈیٹا حکومت کے پاس نہیں ہے۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشترکاکہنا تھاکہ
وفاقی حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں’احساس ایمرجنسی کیش پروگرام’ کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان کی نقد امدادی رقم فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مستحقین کی فہرستیں تیار کرنے کو کہا ہے، فی الحال احساس کفالت پروگرام میں پہلے سے رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12ہزار روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر اداروں کے ذریعے بھی لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افرادکا ڈیٹاحاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مستحقین کو رقم کی ترسیل کا عمل سادہ اور آسان بنادیا ہے، ملکی تاریخ میں سماجی تحفظ کے حوالے سے یہ سب سے بڑی امداد ہے جس کی ترسیل میں شفافیت کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورکشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے اور ہنگامی کیش مرد کے نام پرجاری کیا جائے گا۔ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ ہنگامی کیش کی فراہمی میں کوئی سیاسی وابستگی مدنظر نہیں رکھی جائے گی اور 72گھنٹوں میں رقوم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 124 ہوچکی ہے جن میں سے 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں