کراچی(پی این آئی)ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، اکرام اللّٰہ دھاریجو، آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور 5 کے بریگیڈیئر سمیع، وزیراعلیٰ سندھ کے
پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری انویسٹمنٹ اور دیگر شریک ہوئے۔ مذکورہ اجلاس میں ایکسپورٹ اورینٹڈ صنعتکاروں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔صنعتکاروں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اُن کو کچھ شرائط پر صنعتین کھولنے دیا جائے تاکہ وہ ایکسپورٹ کے آرڈرز پورے کرسکیں۔ اجلاس میں صنعتکاروں بالخصوص وہ جنھیں درآمدات کے آرڈرز پورے کرنے ہیں انکے معاملات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ مجبوری نہ ہوتی تو ہم صنعت کا پہیہ کبھی نہ روکتے، ہم فیکٹریاں کھولنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ محنت، صنعت، صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد ایس او پیز تیار کریں تاکہ فیکٹریاں کھولی جاسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس او پی صحت کے ماہرین کی رہنمائی اور لیبر و انڈسٹریز کے اصولوں پر مبنی ہونے چاہئیں۔انھوں نے محکمہ محنت سے کہا کہ ہر سیکٹر کے لیے ایس او پی بنائی جائے تاکہ 14 اپریل کے بعد کاروباری سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کی جاسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کے لیے بھی ایس او پی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں