کراچی:(پی این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے میں پولیس کے پہل کرنے پر عوام مشتعل ہوئے۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نماز جمعہ اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے
باوجود کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کی جانب سے روکنے پرعوام مشتعل ہو گئے اور اہلکاروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بعدازاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کر کے امام مسجد، موذن اور کمیٹی ممبران کو گرفتار کر کے سرکاری مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ جب حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے تو کسی کو بھی مجمع جمع نہیں کرنا چاہیے تھا۔اب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیاقت آباد کی مسجد میں مولانا رحیم داد نے لاؤڈ اسپیکر کے بغیر نماز جمعہ پڑھائی۔انہوں نے کہا کہ مولانا رحیم داد نے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کونہیں اکسایا بلکہ پولیس نےپہل کی اور لوگوں پرتشدد کیا، ردِّ عمل میں عوام نے محاذ آرائی کی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ امام نے اعلان کیا کہ لوگ پُرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں