ان دیکھے دشمن کا وار جاری،بلوچستان میں مزید3 کیس رپورٹ مریضوں کی کل تعداد 189ہو گئی۔

کوئٹہ(پی این آئی) آج کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 189 ہو چکی ہے۔صوبے میں کورونا وائرس کے 32 مریض اب تک صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد میں

اضافہ ہو رہا ہے جو خطرناک صورتِ حال ہے ۔انہو ںنے کہا کہ اپریل کے مہینے میں صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اگر عوام نے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا تو صوبائی حکومت کو زیادہ سختی کرنی پڑے گی۔ترجمان حکومتِ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے 50 ہزار افراد کا ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے، لیکن ہمارے پاس صرف 5ہزار افراد کے ٹیسٹ کی گنجائش ہے، ہم نے وفاقی حکومت سے مزید کٹس مانگے ہیں، جونہی ہمیں کٹس ملیں تو ہم ٹیسٹ شروع کر دیں گے۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ماسک، آلات اور دیگر حفاظتی سامان کے لیے چین کو آرڈر دیا ہے، مگر ابھی تک وہاں سے سامان آنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ترجمان حکومتِ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مدد کرے گی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احساس پروگرام کا فوکل پرسن بنایا ہے، صوبے میں ایک لاکھ 53ہزار مستحقین کا ڈیٹا موجود ہے دیگر 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومت نے مستحق افراد کے راش پیکیج کی مدد میں70 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں، پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 53 ہزار افراد کو راشن مہیا کریں گے، اب تک ساڑے 7 ہزار خاندانوں تک راشن پہنچا دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں