کورونا وائرس،پاک افغان سرحدپر آمدورفت بحال ,افغان شہریوں کو واپس جانےکی اجازت دیدی گئی

کراچی(پی این آئی)پاک افغان سرحدکو عارضی طور پر کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا لاک ڈاون کے بعد پاک افعان بارڈر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک روز کھولنے کے بعد مکمل سیل کر دیا گیا تھا جس کے باعث ہزاروں افغان شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ایسے میں افغان حکومت نے پاکستان سے

درخواست کی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کی درخواست پر افغان شہریوں کو واپس جانےکی اجازت دیدی ہے۔پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشعل کا کہنا ہے کہ ویزا رکھنے والے افعان شہری 3 دن تک افغانستان جا سکتے ہیں۔افغان سفیر نے بتایا کہ 6 سے 9 اپریل تک طورخم اور سپین بولدک کے راستے سے افغانستان جایا جا سکتا ہے۔حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد روزانہ ایک ہزار افغان شہری پاکستان سے افعانستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close