سیاسی مخالفین تنقید کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے،وزیراعظم عمران خان

لاہور(پی این آئی): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ طویل ہے ہم نے مل کر لڑنا ہے، عوام صرف انہیں یاد رکھیں گے جو مشکل وقت میں ساتھ دے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے

والے دن بہت مشکل آ رہے ہیں ایسے میں لوگوں کا پتہ چلتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کئی لوگ اوپر آجاتے ہیں اور کئی نیچے چلے جاتے ہیں، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کرونا وائرس پاکستان میں کتنا پھیلتا ہے۔عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فیصلہ کرلیں گے حلقے میں لوگوں کی مدد کریں گے وہ کامیاب ہوں گے، یہ ایک ایسا وقت ہے آپ نے لوگوں کی مدد کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کچھ بھی کرلیں مخالفین یہ ہی کہیں گے کچھ نہیں کیا،مخالفین کبھی سوشل ورک نہیں کریں گے کیونکہ کبھی کیا ہی نہیں، مخالفین نے کبھی سیاست سوشل ورک کے لیے کی ہی نہیں ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت ہے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی مدد کریں،ہمارے سیاسی مخالفین تنقید کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے،جومال بناتا ہے وہ سماجی وبہبود کا کام نہیں کرسکتا، جب زلزلہ آیا تھا تو ہماری پارٹی چھوٹی تھی لیکن بڑھ چڑھ کر کام کیا۔عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ طویل ہے ہم نے مل کر لڑنا ہے، عوام صرف انہیں یاد رکھیں گے جو مشکل وقت میں ساتھ دے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں