جہانگیر ترین نے چینی بحران انکوائری رپورٹ سے متعلق موقف جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چینی بحران انکوائری کمیٹی نے ان کا موقف نہیں لیا اور یکطرفہ طور پر رپورٹ جاری کی ہے، انہیں 3 ارب کی سبسڈی ملی جس میں سے ڈھائی ارب روپے ن لیگ کے دور حکومت میں دیے گئے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے

ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پچھلے 5 سال کے دوران انہوں نے 3 ارب روپے کی سبسڈی لی لیکن ان میں سے ڈھائی ارب روپے ن لیگ کے دور حکومت کا ہے۔ حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو سبسڈی اس لیے دی گئی کیونکہ ملک میں ضرورت سے 20 لاکھ ٹن چینی زیادہ پیدا ہوگئی تھی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم ہوگئی تھی اور کوئی بھی چینی برآمد نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے حکومت کو سبسڈی دینی پڑی۔جہانگیر ترین نے بتایاکہ 2018 سے پہلے 2 سال کے دوران گنا زیادہ تھا جس کی وجہ سے شوگر ملز نے سستا گنا خریدا، ہماری حکومت نے کاشتکار کو گنے کا پورا ریٹ دلوایا اور ملز کو ن لیگ کی حکومت سے آدھی سبسڈی دی۔ اگر گنا 180 روپے خریدار جائے گا تو چینی کی قیمت بھی اسی حساب سے بنے گی۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ رپورٹ تیار کرتے وقت کسی نے بھی ہمارا موقف نہیں لیا، اس پر آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا موقف لیا جائے کیونکہ رپورٹ میں کی گئی باتیں بالکل غلط ہیں۔ “میں وزیر اعظم سے مل کر شوگر ملز کی صفائی نہیں دوں گا بلکہ یہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کام ہے، انہوں نے عبدالرزاق داؤد سے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ٹائم لے کر دیں ، ایسوسی ایشن والے وزیراعظم سے ملیں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔”

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close