عثمان بزدار کا شاندار کارنامہ،وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی تعریف کر دی

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتظامات کو

سراہا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 100 ٹرکوں پر مشتمل راشن اور امدادی سامان مختلف شہروں میں روانہ کرنے کا آغاز کردیا۔عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریف کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ صوبے میں 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنےکی اجازت دی گئی ہے، جس میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے، آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت کے یونٹس شامل ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں