ملک میں کورونا سے مزیدہلاکتیں، ہلاکتیں 42اور متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار سے بڑھ گئی

خیبرپختونخوا (پی این آئی)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2764 ہوگئی ہے۔ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق

افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔ ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 42 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 13 ، پنجاب میں 11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔آج کورونا کے کیسز کی صورتحال،آج بروز ہفتہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 124 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 56، خیبر پختونخوا میں 29 ، پنجاب میں 18، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 7 ، آزاد کشمیر سے 3 اور گلگت میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں