پی آئی اے نے فلائٹس آپریشن بحال کر دیا، کن کن ممالک کیلئے پروازیں ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) قومی فضائی کمپنی( پی آئی اے) کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے اور آج اسلام آباد سے 2خصوصی طیارے 650 مسافروں کو لے کو برطانیہ روانہ ہوئے. تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا، اسلام آباد سے برطانیہ

کی پہلی خصوصی پرواز327مسافروں جبکہ دوسری پرواز 319 مسافر کو لے کر روانہ ہوئی روانگی سے قبل مسافروں کی ہیلتھ ڈیسک پراسکریننگ اور طبی معائنہ کیاگیا اور مسافروں کے سامان اور جہاز پر اڑان بھرنے سے پہلے اسپرے کیا گیا.سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے8 خصوصی پروازوں کی اجازت دی ہے ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کل بھی دو پروازیں اسلام آباد روانہ ہوں گی خیال رہے برطانیہ جا نے والی پروازوں پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں، پی آئی اے کی تمام پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوں گی اور مسافروں کو بر طانیہ چھوڑ کر خالی طیارے واپس پاکستان آئیں گے.پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن جزوی بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، ایڈوائزری میں طریقہ واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں. ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ کپتان پرواز کی روانگی سے قبل جہاز میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انتظامات کی مکمل جانچ کر ے گا پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز فضائی میزبان مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے جبکہ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دیا گیا.آج پی آئی اے کی پرواز9701 اسلام آباد سے مسافروں کولے کرمانچسٹرروانہ ہوچکی ہے جبکہ مانچسٹرسے پی آئی اے کی پرواز9702 واپس آئے گی ادھر پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پروازاسکردو کے لیے بھی اڑان بھرچکی ہے. واضح رہے کہ کورونا وباءسے بچنے کے لیے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن معطل کررکھا تھا جس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close