اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر چینی بحران کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں مافیا کو بے نقاب کردیا ہے، اس مافیا کی ہیرا پھیریوں کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو شوگز ملز کا فرانزک آڈٹ کرنے میں
مصروف ہے اور 25 اپریل تک اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔چینی بحران کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر وزیر اعظم نے انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے جو چینی بحران کی ذمہ دار شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کرنے میں مصروف ہے۔پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا “مبارک ہو پاکستان عمران خان نے آپ سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ایک جاندار انکوائری کمیٹی بنائی اور پھر اس کی سفارشات کو من و عن تسلیم کیا اور ان پر عمل کیا۔ اور اب ان کو پبلک بھی کر رہی ہے۔ یہ وزیراعظم عمران خان کا آپ سے وعدہ تھا۔”
مبارک ہو پاکستان عمران خان نے آپ سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ایک جاندار انکوائری کمیٹی بنائی اور پھر اس کی سفارشات کو من و عن تسلیم کیا اور ان پر عمل کیا۔ اور اب ان کو پبلک بھی کر رہی ہے۔ یہ وزیراعظم عمران خان کا آپ سے وعدہ تھا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 4, 2020
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں