بیروزگاری کا خاتمہ ، پنجاب حکومت نے آخرکار اجازت دیدی،مزدور طبقے کیلئے شاندار خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) حکومت پنجاب نے بڑی صنعتیں کھولنے کی اجازت دے دی، حفاظتی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم اسٹاف اورحفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صٓنعتوں کو کھولنے کی اجازت

ہوگی۔ بڑی صنعتیں اپنا کام جاری رکھ سکتی ہیں۔نوٹیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیدرسرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صعنتیں بھی کام شروع کر سکتیں ہیں۔ جبکہ ٹیکسٹائل، سپورٹس اور فارما انڈسٹری کوبھی کام کرنے کی اجازت ہے۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے 23 مار کو 14روز کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا ، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں ،جبکہ شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل24 مارچ صبح 9بجے سے 6 اپریل تک عوامی مقامات ، بازار اور شاپنگ مالز اور مخصوص صنعتیں بھی بند رہیں گے۔ سبزی منڈی اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کو پنجاب میں کسی قسم کا لاک ڈاؤن یا کرفیو نہ سمجھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران مکمل تعاون کیا جائے۔ تاہم اب حکومت پنجاب کی جانب سے بڑی صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بڑی صنعتیں اپنا کام جاری رکھ سکتی ہیں۔ لیدرسرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صعنتیں بھی کام شروع کر سکتیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close