پیٹرول پمپس بند کئے جائیں گے یا نہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) پٹرول پمپ ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیاہے کہ پیٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹلز کو بند نہ کرایا جائے۔ قومی اور صوبائی شاہراہوں پر آٹوورکشاپس ، ڈرائیورز ہوٹل اور سپیئرپارٹس کی دکانیں

کھولی رہیں گی۔ وزیراعظم کی جانب سے سفری اجازت دینے کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہائی وے پر مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم اسٹاف اورحفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صٓنعتوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔بڑی صنعتیں اپنا کام جاری رکھ سکتی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیدرسرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صعنتیں بھی کام شروع کر سکتیں ہیں۔ جبکہ ٹیکسٹائل، سپورٹس اور فارما انڈسٹری کوبھی کام کرنے کی اجازت ہے۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے 23 مار کو 14روز کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا ، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں ،جبکہ شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔تاہم اس کو پنجاب میں کسی قسم کا لاک ڈاؤن یا کرفیو نہ سمجھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران مکمل تعاون کیا جائے۔ تاہم اب حکومت پنجاب کی جانب سے بڑی صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بڑی صنعتیں اپنا کام جاری رکھ سکتی ہیں۔ لیدرسرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صعنتیں بھی کام شروع کر سکتیں ہیں۔ پٹرول پمپ ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close