70فیصد تک کمی ، پاکستان میں لاک ڈائون کامیا ب قرار، گوگل نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) گوگل نے پاکستان میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کردی ہے، پاکستان میں ریٹیل اور تفریحی مقامات پر عوامی نقل وحرکت میں70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے تیزی کے ساتھ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک

میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گوگل کی پاکستان میں نقل وحرکت کے حوالے انکشاف کیا گیا ہے کہ تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر عوام کی نقل وحرکت 70 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔رپورٹ میں ریسٹورانٹ ، کیفے،شاپنگ سینٹرز ، سنیما سمیت لائبریری اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ میڈیکل سٹورز اور سپرمارکیٹس میں عوامی نقل و حرکت میں 55 فیصد کمی آئی ہے۔پارکس میں آنے والے افراد کی تعداد میں45 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔18 فیصد لوگ گھروں میں رہ رہے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کو ابھی نہ ہٹائیں۔ ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کے حوالے سے خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لوگوں کے کورونا ٹیسٹ بہت کم ہو رہے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان تینوں ممالک میں دنیا کی 25 فیصد آبادی رہتی ہے، یہاں کم ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی نشاندہی نہیں ہو رہی جو مزید خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں تینوں مالک میں مجموعی طور پر 1500 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close