کورونا وائرس ، پاکستان نے سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا، کاروباری افراد کیلئے شاندار خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے 6 تا 9 اپریل طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بارڈر کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کیلئے کھولا جائے گا، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بارڈرکو افغان حکومت کی خصوصی درخواست کھولا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے

مطابق حکومت پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔بارڈر کھولنے کیلئے افغان حکومت نے درخواست دی تھی کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کیلئے بارڈر کھولا جائے۔ جس پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارڈر سے صرف افغان شہریوں کی واپسی کا عمل ممکن بنایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔اسی بناء پر بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بھی بیرون ملک اپنا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔ پی آئی اے کی 2 خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پروازیں کراچی اور لاہور سے مجموعی طور پر 600 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہیں تاہم دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان پر ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا۔ واضح رہے کہ کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی خصوصی پروازیں روانہ ہوئی ہیں ۔لاہور سے پی کے 789 کینیڈا کے لیے جمعرات کی صبح روانہ ہوئی ہے، فلائٹ کی روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن اسپرے پی آئی اے عملے نے بہت مستعدی سے کیا۔ مزید برآں کراچی سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پرواز پی کے 781 کی روانگی دن 11 بجے کے بعد شیڈول ہے۔پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کے لیے اجازت ملی تھی جس کے بعد ان کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ خود ائیر پورٹ پر موجود ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کینیڈا سے دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close