فیس بک کی سی او اوشیرل سینڈبرگ بھی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی معترف نکلیں،ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ناقدین کو آگ لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کےخلاف جدوجہد میں فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا جبکہ فیس بک کی سی او او نے وزیراعظم عمران خان کے کوروناکے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کےخلاف جدوجہد میں فیس بک کا پاکستان کےساتھ

تعاون کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا فیس بک،واٹس ایپ کادرست معلومات فراہمی پرتعاون خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے پیغام پرفیس بک کی سی او اوشیرل سینڈبرگ نے جوابی پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے کوروناکے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔ سی او او فیس بک نے کہا کہ خوشی ہے ہم وائرس کےخلاف مل کرجدوجہدکررہےہیں، لوگوں کودرست معلومات فراہم کرنےکیلئےکوشش قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا بھی شیرل سینڈ برگ کو فیس بک پر جوابی پیغام میں کہنا تھا کہ امید ہےآپ خیریت سے ہوں گی، خوشی ہے ہم لاکھوں زندگیاں بہتر بنانے کیلئے مشترکہ کام کررہےہیں، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی حمایت پر آپ کا شکریہ۔ خیال رہے حکومت نے حال ہی میں واٹس ایپ پر کورونا ہیلپ لائن کا آغاز کیا تھا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فیس بک کرونا وائرس کی آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا، کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ سے زائد (لگ بھگ 41 ملین) سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close