تیل قیمتیں صفر میں چلی جائیں گی، پاکستان میں پیٹرول فی لیٹر کتنے کا ہو گا؟پاکستانیوں کو بڑی امیددلا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے 15 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم کی۔لیکن اس میں مزید کمی ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی قیمت 20 ڈالر پربیرل ہے۔تو اس حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی۔حکومت نے کہا کہ جب

عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم ہوگی تو ہم بھی مزید کمی کریں گے۔لیکن جس حساب سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو اب وہ لگتا ہے کہ تیل کی قیمت صفر میں چلی جائے گی بلکہ تیل کی منفی ہو جائے گی،کیونکہ جب تیل نکلتا ہے اور یہ ریفائنری میں جاتا ہے وہاں تیل کو ذخیرہ کرنے کی گجائش کی حد ہوتی ہے۔دنیا کی آئل ریفائنریز میں سٹوریج کپیسٹی ختم ہو رہی ہے۔آج سے دس دن بعد آئل ریفائنریز میں تیل سٹور نہیں کیا جاسکے گا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ریفائنریز تیل نہیں خریدیں گئی۔جب کوئی خریدار نہیں ہوگا تو تیل کی قیمت منفی میں چلی جائے گی۔دنیا میں آج تک ایسا نہیں ہوا۔سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ اگر حکومت پاکستان ایمانداریداری سے کام لے تو پاکستان میں تیل کی قیمت 60 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، چاہے ڈالر کی قیمت کوئی بھی ہو۔تیل کی قیمتوں میں اتنی کمی ہم نے آج تک نہیں دیکھی۔۔جب کہ دوسری جا نب روس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے لئے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس خام تیل کی پیداوار میں کم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ روس اوپیک پلس گروپ کے فریم ورک کے تحت معاہدوں کے لئے پہلے ہی اپنی رضامندی ظاہر کر چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تیل مارکیٹ میں توازن اور پیداوار میں کمی کے لیے میں مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں