دیانتداری کی مثال قائم ،غریب بزرگ مسیحی خاتون نے امداد دینے والوں سے کیا کہہ کر راشن لینے سے انکار کر دیا؟بڑوں بڑوں کو سبق سکھا دیا

لاہور (پی این آئی) مستحق خاتون کا راشن لینے سے انکار، گھر میں راشن موجود ہے 15 دن نکل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جو روزانہ چند سو روپے کما کر گزارا کرتے ہیں۔ اب یہ تمام دیہاڑی دار مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب حکومت سے قبل

ہی مخیئر حضرات مستحق افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔یہ بات بھی قا بل غور رہے ملک پر جب بھی کوئی بُرا وقت آیا تمام پاکستانیوں نے ایک قوم بن کر دیکھایا۔ اس بات کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ا یک مستحق خاتون کی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں اس نے راشن لینے سے انکار کر دیا ۔ چند مخیئر حضرات جب اس خاتون کو راشن دینے آئے تو خاتون نے کہا کہ میرے گھر 15 دن کا راشن موجود ہے یہ نہیں لے سکتی ، خاتون کا کہنا تھا کہ 15 دن بعد راشن ختم ہوا تو دیکھیں گے۔دوسری جانب نہ صرف مخیئر حضرات بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس سے بڑھتے کیسز کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث سیاحت بھی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جس کے باعث بند ربھی بھوکے رہنے لگے ہیں۔عام حالات میں سیاح علاقے میں سیر و تفریح کے دوران بندروں کو کھانے پینے کی اشیاء دیتے ہیں ۔ تاہم لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھوکے بندروں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ تاہم اہلکار کی جانب سے حفاظتی تدابیر کوبھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اسلام آباد پولیس اہلکار کو خوب سراہا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انسانیت کی اعلیٰ مثال کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورویڈیو دیکھ کر دیگر افراد میں بھی جذبہ خیر سگالی بڑھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں