’’ حکومت کی جانب سےمستحق افراد کے فون نمبرز اور شناختی کارڈ نمبرز پر 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے ٹرانسفر کردیئے گئے‘‘

لاہور (پی این آئی ) پنجاب حکومت کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے مستحق افراد کے فون نمزز اور شناختی کارڈ نمبرز پر ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 24

گھنٹوں کے دوران شفاف طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں، پیسے فون نمبرز اور شناختی کارڈ پر جاری کئے گئے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے بعد یہ پیسے کسی بھی موبائل شاپ سے نکلوائے جا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور افسروں کو جلدز از جلد ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دیگر مستحق افراد کو بھی ڈیٹا مرتب کرکے جلدازجلد امداد فراہم کی جائے گیکورونا وائرس سے متعلق صوبے کی صورتحال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار69ہے جبکہ 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 563 مریض قرنطینہ سینٹرز میں ہیں جبکہ 506 مریض قرنطینہ میں نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ اب تک 6مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں کورونا کے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے لیبز کو بی ایس ایل3 لیول پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں