اسلام آباد (پی این آئی) نامور پاکستانی اسکرپٹ رائٹر انور مقصود نے کہا کہ ہمیں حقوق العباد پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت سب سے ضروری کام یہ ہے کہ انسانوں تک ان کی بنیادی ضروریات پہنچانے میں انصاف سے کام لیا جائے۔ حقوق العباد کی ادائیگی
میں کوتاہی اللہ کی ناراضی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز کے وقت کے بغیر اذانیں دینے والے لوگ اس مشکل وقت میں اپنا منافع بھی چھوڑ کر دیکھیں اور 10 روپے کی چیز 10 روپے میں ہی فروخت کریں، ہوسکتا ہے اللہ ہم سے راضی ہو جائے۔ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اذانوں سے فرق نا پڑے تو 10 روپے والا ماسک 10 روپے میں فروخت کر کے دیکھنا، شاید اللّہ کو تمہاری حالت پر رحم آ جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
اگر اذانوں سے فرق نا پڑے تو 10 روپے والا ماسک 10 روپے میں فروخت کر کے دیکھنا،
— Anwar Maqsood (@AnwarMaqsoodPk) March 29, 2020
شائید اللّہ کو تمہاری حالت پر رحم آ جائے ۔۔
۔
اے پبلک سروس میسج
حکومتِ پاکستان
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں