کورونا وائرس سے متعلق گیلپ کا سروے جس نے حکومت اور عوام دونوں کے ہوش اڑا دیئے ، بڑے پیمانے پروباءپھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ کی جانب سے کیے گئے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے، یہ سروے میں شریک 28 ممالک میں بے احتیاطی کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں کیے گئے سروے میں شریک

26 فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے میڈیکل ماسک استعمال کر رہے ہیں، 13 فیصد نے بتایا کہ وہ دستانے پہن رہے ہیں جبکہ 10 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ہینڈ سینیٹائزر استعمال کر رہے ہیں۔ 43 فیصد شرکا نے ہاتھ دھونے، 20 فیصد نے سماجی میل جول کم کرنے، 3 فیصد نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اقرار کیا۔ سروے میں شریک 43 فیصد پاکستانی ایسے بھی تھے جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی بھی احتیاطی تدبیر اختیار نہیں کی۔گیلپ کے سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عالمی سطح پر صرف 9 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کوئی احتیاطی تدبیر اختیار نہیں کی۔ انڈیا میں 70 فیصد اور افغانستان میں 74 فیصد لوگ ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے میڈیکل ماسک استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح مایوس کن حد تک کم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں