کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈائون۔۔۔جمائمہ خان نے پاکستانیوں کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی سرپرائز کر دیا

لندن (پی این آئی) کرونا وائرس کیخلاف جنگ، جمائما خان کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام، مجھے اندازہ ہے کہ جتنی سنگین صورتحال برطانیہ میں ہے، اس سے کہیں زیادہ مشکل حالات پاکستان میں ہیں، وہاں موجود اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔جمائما خان نے پاکستان کے ٹوئٹر صارفین اور اپنے پاکستانی دوستوں سے ان کا حال احوال پوچھا ہے۔جمائما کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ برطانیہ میں اس وقت کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال بہت سنگین ہے، تاہم وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے۔جمائما خان نے اپنے پاکستانی دوستوں اور چاہنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں محدود حد تک کیسز سامنے آئے ہیں، اور جانی نقصان بھی قدرے کم ہے۔جبکہ دوسری جانب برطانیہ کرونا وائرس سے ببری طرح متاثر ہوا ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 36 سو سے زائد ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 26 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور 40 افراد انتقال کر چکے۔ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک ہی اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں ممالک میں لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں