احتساب عدالت نے سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان کو 3 سال قید بامشقت اور 96 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ میں احتساب عدالت نے محکمہ صنعت و حرفت کے سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان کو 3 سال قید بامشقت اور 96 لاکھ جرمانہ جبکہ ان کے فرنٹ مین کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ایکسین صنعت

و حرفت عدیل انور و دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا تھا۔تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کے مطابق ملزم عدیل انور نے ایکسین صنعت و حرفت کی حیثیت سے متعدد سرکاری ٹھیکے اپنے منظورِ نظر ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر دیے جس کے عوض بھاری رقم رشوت کی مد میں اپنے فرنٹ مین خادم حسین کے اکاونٹ میں وصول کی۔دونوں ملزمان کو کچھ عرصہ قبل گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوت و شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان عدیل انور کو 3 سال قید بامشقت اور 96 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم کے بے نامی دار خادم حسین کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close