چکن کی ڈش مچھلی کی مدد سے بنانے پر سوشل میڈیاپرپی پی پی رہنما کا خوب مذاق اڑایا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے کچن میں کھانا پکانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پین فرائڈ چکن فلے وتھ لیمن بٹر ساس تیار کر رہی ہیں اور وہ یہ ڈش ‘ریڈ اسنائپر’ سے

بنارہی ہیں جو کہ دراصل مچھلی کی ایک قسم ہے۔اپنی ویڈیو کے آغاز میں شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے چکن فلے لے کر اس کی دم کاٹ لی ہے۔ناتالیہ گُل نامی صارفین نے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرپوسٹ کی اور سلادکا پتا ہاتھ میں پکڑ کر بتایا کہ وہ چکن وِد بٹر بنا رہی ہیں۔شیریں اسلم نے لکھا کہ “یہ زیادتی ہے، شرمیلا کی مچھلی ہو یا مرغی، اُس کی کوکنگ اُس کی مرضی”۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے شعری انداز میں لکھا کہ ” یار میں کوکنگ شرمیلا سے سیکھنا چاہتی ہوں، میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتی ہوں”۔ایک مرد صارف عثمان نے تبصرہ کیا کہ “میں نے کوکنگ کیا چھوڑی شرمیلا فاروقی بھی لائیو شیف بن گئی، او بھائی مارو، مارو مجھے”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close