اسلام آباد( پی این آئی) سوشل میڈیا پر اس وقت نئی بحث جاری ہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فروری کے مہینے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ کے بعد عمران حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔ اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔سہیل وڑائچ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی ناقص
پالیسیوں‘ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے وزراء کی ناقص کارکردگی کے باعث مقتدر حلقوں نے وفاقی حکومت کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مارچ کے بعد سب سے پہلے وفاقی حکومت جائے گی۔صرف یہی نہیں پچھلے سال 2019 میں سلیم صافی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ عثمان بزدار کی مارچ (2019) کو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی۔
اب ایک سال ہوگیا لیکن عثمان بزدار ابھی تک عہدے پر براجمان ہے۔ایسے ہی دعوے عارف حمید بھٹی، ڈاکٹر شاہد مسعود، ڈاکٹر دانش ، حامد میر اور دیگر اینکرز بھی کرتے رہے ہیں لیکن ہر ایک کے دعوے غلظ ثابت ہوتے رہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر 2019 تک عمران خان کی حکومت ختم ہوجائے
گی لیکن ایسا نہ ہوا ۔ اسکے بعد بھی متعدد دعوے آئے۔عمران خان حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کرنیوالے صحافیوں میں ایک بیانیہ مشترک نظر آتا ہے اور وہ یہ ہے کہ فوج عمران خان سے ناراض ہے۔ یہ تمام صحافی ہر بار اسی جواز کو جواز بناتے ہیں کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اسلئے عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں