پنجاب میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی خبر جھوٹی نکلی، جن تصاویر کا سہارا لیکر شرپسندعناصر نے سوشل میڈیا پر پرواپیگنڈا کی وہ تصاویر دراصل کس ملک کی ہیں، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر بھارت میں تبلیغی جماعت کیخلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کی ہیں، شرپسند عناصر نے بھارت کی تصاویر کا سہارا لے کر پنجاب حکومت کیخلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے

مطابق سوشل میڈیا پر تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن کی حقیقت اب سامنے آگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پاکستان نہیں بلکہ بھارت کی ہیں۔ بھارت میں حال ہی میں کرونا وائرس لاک ڈاون کے بعد سیکورٹی فورسز نے تبلیغی جماعت کی قیام گاہوں پر کریک ڈاون کر کے ارکان کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔تاہم پاکستان میں موجود کچھ شر پسند عناصر نے ان تصاویر کا سہارا لے کر پنجاب حکومت کیخلاف منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ان عناصر نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ارکان پر تشدد کیا جا رہا ہے، جس سے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم اب اس حوالے سے حقائق کچھ اور ہی نکلے۔ معاملے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد عوام کی جانب سے منفی پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close