جمعے کے دن پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، کوروناوائرس پر قابو پایا جانے لگا، تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے107 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رہے گا،اگر کسی کے پاس کوروانا وائرس کے حل کے بارے میں تحقیق و آئیڈیاز ہیں تو شیئر کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوروانا وائرس سے اب تک 47  ہزار افراد سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2291 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹے میں 76 کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک ملک میں 107 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں کورونا سے 31 اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوروانا وائرس کے حل کے بارے میں تحقیق و آئیڈیاز ہیں تو شیئر کریں، کوروانا وائرس سے متعلق مستند معلومات وزارت صحت کو شیئر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی سپلائی میں بہتری او رصفائی ستھرائی کے بارے میں مشورے دیئے جا سکتے ہیں، عوام اپنے آئیڈیاز اور مشورے 12 اپریل تک شیئر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close