اسدعمر، زلفی بخاری اور شہباز گل عمران خان کو لے ڈوبیں گے کیونکہ۔۔۔وزیراعظم کے خاندان کی اہم ترین خاتو ن کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سینئرتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اسد عمر،زلفی بخاری اورشہباز گل عمران خان کو لے بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فیملی کی ایک خاتون کاکہنا ہےکہ اسد عمر،زلفی بخاری اور شہباز گل آج

کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے وفاقی وزیر برائے اوورسیز زلفی بخاری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور شہباز گل آج کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں گے۔سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر آج کل بہت ایکٹیو ہو گئے ہیں اور وہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے لیے دروازیں بند کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس آنے پر حکومت نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا اور وزیراعظم لاک ڈاون کی مخالفت کرتے رہے۔ پاکستان میں تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی لڑائی کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا بروقت فیصلے نہ کرنے سے ہوا ہے ۔اس سے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں جو کہنا چاہتے تھے وہ کہہ نہیں سکے، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جو خطاب کیا اس کا وقت پانچ مرتبہ تبدیل ہوا، ان کا خطاب ایڈیٹ ہوا وہ جو کہنا چاہتے تھے وہ نہیں کہہ سکے.وزیراعظم نے اپنے ایک لندن کے دوست اور تین دوستوں سے مشورہ کیا اور جو وہ خطاب کرنا چاہتے تھے اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد بھی نہ کرسکے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close