شکر الحمد للہ، بہتری کی امید نظر آنے لگی، وہ صوبہ جو کرونا وائرس کو شکست دینے لگا، درجنوں مریض صحتیاب ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی) شکر الحمد للہ ، بہتری کی امید نظر آنے لگی، وہ صوبہ جو کرونا وائرس کو شکست دینے لگا، درجنوں مریض صحتیاب ہوگئے۔۔سندھ میں کرونا وائرس کے زیر علاج مریض صحتیاب ہونے لگے، صوبے میں اب تک 56 مریض صحتیاب ہوچکے، جبکہ باقی صوبوں میں 51 مریض صحتیاب ہوئے، یوں

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 107 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور ملک بھر میں زیر علاج کرونا وائرس کے درجنوں مریض صحتیاب ہونے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں زیر علاج کرونا وائرس کے 107 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ سندھ میں 56 کرونا وائرس متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ ملک کے باقی صوبوں میں 51 وائرس متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ تاہم دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2355 ہو گئی ہے اور 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تعداد پنجاب میں ہے جہاں تعداد 914ہو گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں 743افراد کورنا سے متاثر ہو چکےہیں. خیبر پختوا میں 276، آزاد کشمیرمیں 9، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62، بلوچستان میں 164 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاون کو 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 10لاکھ کورونا وائرس کے کنفرم کیسز ہیں، پاکستان میں کورونا مریضوں کی مصدقہ تعداد2291 ہے، پاکستان میں 107مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ایک ہزار 16 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے اگرکسی کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو ہمیں بھیجا جائے۔ ہمارے ای میل پر آئیڈیاز بھیجنے کی آخری تاریخ 12 اپریل ہے۔13سے 14اپریل تک تمام آئیڈیاز کی سکروٹنی کی جائے گی، 15اپریل کو بتایا جائے گا، جبکہ 17اپریل تک آئیڈیاز پر حکومت گائیڈ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close