اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کیلئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جانا چاہیے، کورونا سے انتقال کرنیوالوں کے نمازجنازہ میں قریبی رشتہ داروں کوشرکت کی اجازت دینی چاہیے، عوام کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی
ہدایات پرعمل کریں۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مساجد کو کمیونٹی سینٹرز قراردیا جانا چاہیے۔ مساجد کی تالا بندی اور بندش کا تاثر نہیں جانا چاہیے۔ آئمہ مساجد کی گرفتاری کی بجائے ان کا تعاون حاصل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نمازیوں کی تعداد سے متعلق حکومتی اقدامات کی تعمیل ہونی چاہیے۔ تمام لوگ نماز جمعہ گھر پرادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔عوام سے توقع ہے کہ وہ نمازیں گھروں میں ادا کریں گے۔ نمازیں گھروں پر کہ ادا کریں تاکہ میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کے لیے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جانا چاہیے۔کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی نمازجنازہ میں قریبی رشتہ داروں کوشرکت کی اجازت دینی چاہیے۔ واضح رہے دنیا بھر میں 10 لاکھ کورونا وائرس کے کنفرم کیسز ہیں، پاکستان میں کورونا مریضوں کی مصدقہ تعداد 2291 ہوگئی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 107 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ایک ہزار 16 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے اگرکسی کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو ہمیں بھیجا جائے۔ ہمارے ای میل پر آئیڈیاز بھیجنے کی آخری تاریخ 12 اپریل ہے۔ 13 سے 14 اپریل تک تمام آئیڈیاز کی سکروٹنی کی جائے گی، 15 اپریل کو بتایا جائے گا، جبکہ 17 اپریل تک آئیڈیاز پر حکومت گائیڈ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں