اسلام آباد (پی این آئی ) اسلامی نظریاتی کونسل نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام لوگ جمعہ کی نماز گھر میں ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ مساجد میں آنے کی بجائے نماز گھر میں ہی ادا کی جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ مساجد کو کمیونٹی سنٹر قرار دیا جانا چاہیے، لوگ اپنے پیسوں
میں سے حکومت کی مدد کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کیلئے ہلاک کی بجائے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال کیا جائے، میتوں کو احترام سے دفنائیں اور نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل نے قرار دیا ہے کورونا کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، لوگ اپنے پیسوں میں سے حکومت کی مدد کریں۔مساجد کو کمیونٹی سنٹر قرار دیا جانا چاہیے، تمام لوگ جمعہ کی نماز گھر میں ادا کریں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 32ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2ہزار355ہے اور 107افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2355 ہو گئی ہے جبکہ 107 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔اب تک 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تعداد پنجاب میں ہے جہاں تعداد 914ہو گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں 743افراد کورنا سے متاثر ہو چکےہیں. خیبر پختوا میں 276، آزاد کشمیرمیں 9، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62، بلوچستان میں 164 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار ہو گئی۔ امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 1039 افراد ہلاک ہو گئے، مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ امریکہ میں یک ہی روز میں کورونا وائرس سے 1039 افراد ہلاک ہو گئے، مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد د9لاکھ 35ہزار ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں