سینئر ن لیگی رہنما کا انتقال ہو گیا، پوری جماعت سوگ میں ڈوب گئی

دبئی (پی این آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سابق صدر امجد بٹ پسروری طویل علالت کے بعد ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ امجد بٹ پسروری کی رحلت کی خبر پی ایم ایل این یو اے ای کے حلقوں میں رنج و غم کے ساتھ سنی گئی۔ مرحوم امجد بٹ پسروری کی مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات

میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی مغفرت کی دعا کرنے کے لئے شارجہ میں ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس کا اہتمام پی ایم ایل این شارجہ کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد یونس نے کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، محمد غوث قادری، عرفان اقبال طور، بدر منیر، ارشاد آفریدی اور صغیر احمد نے شرکت کی۔سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا ،سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے،فردوس عاشق اعوان اس موقع پر امجد بٹ پسروری کی مسلم لیگ ن یو اے ای کے لئے خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکائے تعزیتی ریفرنس نے امجد بٹ پسروری کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ ان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close