گورنر پنجاب کا مہران پر لاہور میں گشت، چوہدری سرور نے ناکے پر پولیس اہلکار کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا ، پھر کیا ہوا؟ جانئے تفصیلات

لاہور (پی این آئی )کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی پاسداری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس صورتحال کے پیش نظر جب گورنر پنجاب چوہدری سرور سڑکوں پر جائزہ لینے نکلے تو ان کا پولیس اہلکار کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا

جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایکشن میں آ گئے ہیں ، انہوں نے چہرے پر ماسک اور سر پر سفید رنگ کی ٹوپی پہن کر شہروں کی سڑکوں پر مہران گاڑی میں گشت کیا اور پولیس ناکوں پر چیکنگ اور سیکیورٹی کے معاملات کا خود مشاہدہ کیا ۔گورنر پنجاب نے مال روڈ اور کچہری سمیت کئی علاقوں میں دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر نہایت ہی عجیب و غریب صورتحال اس وقت پیدا ہو ئی جب گورنر ایک پولیس ناکے پر رکے جہاں انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو دیکھا ، وہ گاڑی سے اتر کر ناکے پر کھڑے پولیس اہلکار کے پاس گئے جہاں انہوں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے انہیں روکا کیوں نہیں ؟ ناکے پر موجود پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ ہسپتال جا رہے تھے جس پر گورنر پنجاب نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انہیں روکا ہی نہیں تو آپ کو کس طرح معلوم ہے کہ وہ ہسپتال جا رہے تھے ؟ گورنر پنجاب نے اس موقع پر اظہار ناراضگی کیا ۔ گورنر پنجاب نے شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چھوٹی گاڑی مہران کا انتخاب کیا جبکہ ان کا پروٹوکول بھی ان کی گاڑی سے کچھ فاصلے پر پیچھے چل رہا تھا جس کے باعث کسی کو اندازہ نہیں ہو پایا کہ گورنر پنجاب مہران گاڑی میں سوار ہو کر جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close