وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا بات چیت ہوئی،جانئے

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا وبا کے

باعث سعودی شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ نے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے، سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے، اپنے سعودی ہم منصب کو، کرونا عالمی. وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے ، سعودی عرب کی جانب سے، جی 20 ورچول سمٹ، کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے، پاکستان جیسے کم وسائل کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ وہ اپنے وسائل، اس وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں – وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جیزان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی دفاعی افواج کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے بروقت، اس حملے کو روک کر قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچایا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے مملکت سعودی عرب اور برادر عوام کے ساتھ، اظہار _یک جہتی کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کرونا عالمی وبا کے باعث ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرنے، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جیزان پر میزائل حملوں کے خلاف اصولی موقف اپنانے اور سعودی حکومت اور عوام کیساتھ اظہار _یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے، جی 20 ورچول سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے دی جانے والی مبارک باد پر، شکریہ ادا کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا کہ موجودہ عالمی وبائی چیلنج کے پیش نظر، محدود معاشی وسائل کے حامل ممالک کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی تجویز سمیت ترقی پذیر ممالک کی معاشی معاونت کے بہت سے پہلوؤں کو ، جی 20 ورچول سربراہی اجلاس کے دوران ،زیر غور لایا گیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے، مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close